8 اکتوبر، 2022، 7:20 PM

بااخلاص مذہبی شاعر سید رضا مؤید کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

بااخلاص مذہبی شاعر سید رضا مؤید کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید ‏کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید ‏کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے‎:‎

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے معزز بچوں، اہل خانہ اور اسی طرح ‏خراسان کے ادبی معاشرے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس مومن فنکار کے دل میں بیٹھ جانے والے اور روانی سے ‏بھرپور اشعار، جو عموما دینی معارف و اقدار کے سلسلے میں ہیں، اس دنیا میں ان کی گرانقدر یادگار اور آخرت کے لیے ان ‏کا انمول سرمایہ ہیں، ان شاء اللہ۔ خداوند عالم مرحوم کو شہیدوں کے ساتھ محشور کرے جو ہمیشہ ان کی یاد میں منعقد ہونے ‏والی نشستوں کو اپنے اشعار سے رونق عطا کیا کرتے تھے۔

سید علی خامنہ ای
‎8 ‎اکتوبر 2022‏

News ID 1912598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha